بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کا نیٹ ورک بے نقاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد منشیات ٹاسک فورس اور پیرآباد پولیس کی مشترکہ کارروائی،بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کا نیٹ ورک بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان کی کار سے 145 کلو منشیات کی کھیپ برآمد کرلی گئی ۔
سربراہ ٹاسک فورس ڈی آئی جی عرفان بلوچ کے مطابق ملزمان محمد علی اور ضیاالرحمان سے پکڑی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ ہے ،ملزمان پشاور کے رہائشی اعجاز اور صوابی کے رہائشی قیصر سے منشیات لیکر کراچی آتے تھے۔