بدعنوانی ترقی اور انصاف میں بڑی رکاوٹ ،صوبائی وزیر سرداربخش مہر

بدعنوانی ترقی اور انصاف میں بڑی رکاوٹ ،صوبائی وزیر سرداربخش مہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی یومِ انسدادِ بدعنوانی کے موقع پر وزیر انسدادِ بدعنوانی سندھ سردار محمد بخش مہر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بدعنوانی کسی بھی معاشرے کی ترقی، انصاف اور شفافیت کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایک مضبوط، ایماندار اور ذمہ دارانہ نظام ہی عوام کا اعتماد بحال کرسکتا ہے ۔سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ حکومت پُرعزم ہے کہ صوبے سے کرپشن کے خاتمے ، اداروں میں شفافیت کے فروغ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے ۔ ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ ہر محکمے میں احتساب کے مؤثر نظام کو مضبوط کیا جائے تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے اور عوام کو ایک ایسا نظام ملے جہاں خدمت، دیانت اور انصاف کو فوقیت حاصل ہو۔انہوں نے تمام سرکاری افسران، اداروں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بدعنوانی کے خلاف اس جدوجہد میں حکومت کا ساتھ دیں۔ وزیر اینٹی کرپشن نے کہا کہ کرپشن سے پاک سندھ ہی ترقی یافتہ اور روشن مستقبل کا ضامن ہے . اپنے پیغام میں انہوں نے نوجوانوں پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں