کے ایم سی کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت

کے ایم سی کو جواب جمع  کرانے کے لیے مہلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں نیو کراچی میں نالے پر قائم دکانیں گرانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران کے ایم سی نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی۔

 جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل خواجہ اظہار الحسن ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کے ایم سی کے اس رویے سے شہریوں کو ذہنی اذیت کا سامنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے سروں پر بے روزگاری کی تلوار لٹکی ہوئی ہے اور وہ صرف عارضی حکم امتناع سے مطمئن نہیں ہوسکتے ۔ اس پر کے ایم سی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کو پہلے ہی حکم امتناع ملا ہوا ہے لہٰذا انہیں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں