کے ۔ الیکٹرک اور پی ایس آر ایم میں معاہدہ

کے ۔ الیکٹرک اور  پی ایس آر ایم میں معاہدہ

کراچی(سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک اورپی ایس آر ایم (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں ایک معاہدہ طے پایا ہے ، جس کے تحت گھارو میں ایک مخصوص ڈسٹری بیوشن سسٹم قائم کیا جائے گا، جس میں 132 کے وی کا گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن شامل ہوں گے ۔

 اس منصوبے کے ذریعے 15 میگاواٹ کی قابلِ اعتماد اور مؤثر بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی ۔نئے گرڈ اسٹیشن کا مقصد بجلی کی مستحکم فراہمی میں اضافہ، آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا اور اسٹیل سیکٹر کے لیے مستقبل کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ۔کے ۔الیکٹرک کی چیف ڈسٹری بیوشن اینڈ مارکومز آفیسر سعدیہ دادا نے کہا کہ ہر صنعت کی اپنی منفرد آپریشنل ضروریات ہوتی ہیں، اور ایک دور اندیش قدم یہ ہے کہ صارفین اپنی مخصوص معیارات کے مطابق اپنی گرڈ انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کریں۔ اس سے ہمیں بجلی فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں