نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب کیلئے فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کافیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب 13 دسمبر کو منعقد ہوگی ۔ کمشنر کراچی سید حسن نقو ی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہسر ،ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، ڈپٹی کمشنرشرقی اور دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ویڈیو لنک پر ڈی آئی جی شرقی ڈاکٹر فرخ علی میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ افضل زیدی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکورٹی ٹریفک انتظامات پارکنگ انتظامات صفائی اور ٹرانسپورٹ اور سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ اس موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی،میوزیکل پروگرام منعقد کیا جائے گا انھوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ اختتامی تقریب کو کامیاب بنانے میں قومی جذبہ سے کام کریں ۔اور کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔