حیدر آباد:معطل خاتون کلرک کی حمایت میں خواجہ سرا سڑکوں پرآگئے
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)خاتون اے ایس آئی عائشہ کو تھپڑ مارنے کے الزام پرمعطل ایس ایس پی آفس کی جونیئر کلرک ماریہ ساریو کی بحالی کیلئے خواجہ سرا سڑکوں پر آگئے۔
خواجہ سراء ثناء خان و دیگر نے کہاکہ منصوبہ بندی کے تحت ماریہ ساریو کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، جس طرح انہوں نے خواجہ سراء کمیونٹی کے مسائل حل کئے ، وہ قابل تعریف ہیں لیکن کچھ عناصر آپس کے اختلاف کو ہوا دے کر ان کی کردار کشی کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ معاملے کو غیرجانبدارانہ طریقے سے حل کیا جائے۔