علی گڑھ انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام پانچویں گریجویشن تقریب

علی گڑھ انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام پانچویں گریجویشن تقریب

کراچی (اے پی پی)علی گڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام پانچویں گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کے 555سے زائد طلبا کو ایسوسی ایٹ انجینئر کے ڈپلومے سے نوازا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر سونے ، چاندی اور کانسی کے تمغے دئے گئے ۔علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پانچویں گریجویشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تکنیکی تعلیم آج کی دنیا کی سب سے اہم ضرورت ہے ۔تیز رفتار دنیا نے سب کچھ بدل دیا ہے ،ہم نے خود کو نہیں بدلا تو باہر سے آنے والی تبدیلی ہم کو بدل کر رکھ دے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں