وزیر داخلہ کی سی آر اے کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

وزیر داخلہ کی سی آر اے کی  نومنتخب قیادت کو مبارکباد

کراچی (این این آئی) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے )کے آٹھویں سالانہ انتخابات 202526 کے کامیاب انعقاد اور نتائج کے اعلان پر نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کرائم رپورٹرز معاشرے میں امن و امان، قانون کی بالادستی اور عوامی آگاہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب قیادت صحافتی اقدار،غیر جانبدار رپورٹنگ اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے کرائم رپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مثر کردار ادا کرے گی۔ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ حکومت صحافی برادری کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں