لیاری کے رہائشی 3 بچیوں کے باپ نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

لیاری کے رہائشی 3 بچیوں کے  باپ نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لیاری کلاکوٹ باغ لائن کے رہائشی 3 بچیوں کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی جب کہ متوفی کی اہلیہ ایک بیٹی کے ہمراہ عمرہ کرنے گئی ہوئی ہے۔

سول اسپتال میں قائم عیدگاہ تھانے کی پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکٹر انور بلوچ نے بتایا کہ مرنے والے شخص کی شناخت محمد یونس ولد عبدالغفور کے نام سے کی گئی ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور تین بیٹیوں کا باپ تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں