دوسرادو روزہ بکس اینڈ لائبریریز فیسٹیول شروع ہوگیا

دوسرادو روزہ بکس اینڈ لائبریریز فیسٹیول شروع ہوگیا

میلے میں مختلف پبلشرز کی جانب سے کتابوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیںہمیں بچوں کو موبائل کے بجائے کتاب دینی چاہیے ،سینیٹرسرمد علی

کراچی (اے پی پی)کراچی فیسٹیول آف بکس اینڈ لائبریریز کے تحت پیر کے روزدوسرا دوروزہ بکس اینڈ لائبریریزفیسٹیول 2025 ہبیٹ سٹی شارع فیصل میں شروع ہوگیا ہے ۔افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ کی لائبریری کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرسرمد علی نے کہاہے کہ کتاب بینی کی اب بھی اہمیت ہے ، لائبریریز کو اپ ڈیٹ کرنا چاہے ، ہمار ے یہاں لائبریریز کو اپ ڈیٹ نہیں کیا جاتاہے ۔ پہلے محلوں میں لائبریریاں ہوا کرتی تھیں،مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ کلچر ختم ہوگیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو موبائل دینے کے بجائے کتاب دینی چاہیے تاکہ چھوٹی عمرسے ان میں کتاب بینی کا رجحان پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں میں نیشنل لائبریری ڈے منایا جاتا ہے ، ہمیں بھی اس دن کو بھر پور انداز میں منانا چاہے ۔انہوں نے کہاکہ کتاب سے ہمیشہ سوچنے سمجھنے کی صلا حیت پیدا ہوتی ہے ۔نیشنل بک فاؤنڈیشن کے سیکریٹری مراد علی مومن نے کہا کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن کتاب بینی کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھر پورکردار ادا کررہا ہے ۔نیشنل لائبریری آف پاکستان کے نمائندے سید حسنین شاہ نے کہا کہ نیشنل لائبریری آف پاکستان تعاون اور پارٹنرشپ جاری رکھے گا۔میلے میں مختلف پبلشرز کی جانب سے کتابوں کے اسٹالز لگائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں