شہر پر 46 ارب روپے خرچ کریں گے ،مرتضیٰ وہاب

شہر پر 46 ارب روپے خرچ کریں گے ،مرتضیٰ وہاب

نئے پارکس بنائیں گے ،جو اب تک ہوا اس پر شہریوں سے معذرت خواہ ہیںنئے قبرستانوں کے لیے زمین وزیراعلیٰ فراہم کریں گے ،میئرکی پریس کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اس سال کو ترقیاتی کاموں کا سال کہا تھا جس کے مطابق موجودہ مالی سال میں بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر بھر میں 46 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے ، ہمیں شہریوں کو فوری ریلیف دینی ہے ، 30 جون تک 799 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے کا ہدف اپنی ٹیم کودیا ہے ، کراچی کے چار بڑے کوریڈورز کو بہتر بنانے کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوصدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان اور دیگر منتخب نمائندے اور افسران بھی موجود تھے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ آئندہ چھ ماہ میں مزید 9 لاکھ 45 ہزار اسفالٹ کارپیٹنگ اور 38 لاکھ 28 ہزار سے زائد پیور بلاکس لگائے جائیں گے ، جہانگیرروڈ کی تعمیر 30 کروڑ روپے کی لاگت سے کے ایم سی ازسرنو کر رہی ہے جس پر جنوری کے پہلے ہفتے میں کام شروع کردیں گے ، کریم آباد انڈرپاس اور منور چورنگی انڈرپاس کے منصوبے بھی بہت جلد مکمل کردیں گے ، جو اب تک ہوا اس پر شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔ غلطیاں تسلیم کرنے تک بحیثیت قوم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ شہر پر 46 ارب روپے خرچ کریں گے ۔ نئے پارکس، اربن فارسٹ اور نئے قبرستان بنائیں گے ، قبرستانوں کے لیے زمین وزیراعلیٰ فراہم کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں