شہریوں سے موبائل فون چھیننے والا دو رُکنی گروہ گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے شہریوں سے موبائل فون چھیننے والا دو رُکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ترجمان ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق بریگیڈ پولیس نے شاہراہِ قائدین کے قریب کارروائی کرکے موبائل چھینے میں ملوث دو ملزمان گرفتار کیے ۔
گرفتارملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور متعدد چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے ۔ملزمان کی شناخت عاصم اور شہزاد کے نام سے ہوئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے ۔ علاوہ ازیں شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ملیر پولیس کے مطابق پولیس نے مین نیشنل ہائی وے لانڈھی جیل تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے سراہ شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئیگرفتار ملزمان کی شناخت ابرار اور جہانگیر کے ناموں سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ عزیزآباد کی حدود سے سرقہ شدہ ہے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔