واٹر کارپوریشن کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری

واٹر کارپوریشن کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری

2025تاریخی کامیابیوں، اصلاحات اور نمایاں پیش رفت کا سال قرارپائیدار اور جدید واٹر سسٹم کے قیام کا سفر تیزی سے جاری ہے ،ترجمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے سال 2025 کے دوران شہر کے نظامِ فراہمی و نکاسی آب میں غیر معمولی بہتری اور تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس حوالے سے جاری کی گئی ایک سالہ تفصیلی کارکردگی رپورٹ کے مطابق دہائیوں بعد پرانی حب کینال کی مکمل بحالی، نئی حب کینال کے میگا منصوبے اور ایل ایس آر پمپنگ اسٹیشنز پر اضافی پمپس کی تنصیب کے نتیجے میں کراچی کو یومیہ بنیادوں پر کروڑوں گیلن اضافی پانی کی فراہمی ممکن بنائی گئی ۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق نئی حب کینال کی مکمل بحالی کے بعد شہر کو روزانہ 40 ملین گیلن اضافی پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ 100 ملین گیلن یومیہ صلاحیت کا پرانی حب کینال کا میگا منصوبہ بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔ اسی طرح ایل ایس آر پمپنگ اسٹیشن پر جدید پمپس کی تنصیب سے یومیہ 40 سے 50 لاکھ گیلن اضافی پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی ۔ سیوریج نظام کی بہتری کیلئے جدید سکشن اور جیٹنگ مشینوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا جبکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر بھر میں 80 ہزار نئے مین ہول کورز نصب کیے جا چکے ہیں۔ ہارون آباد میں 25 سکشن مشینوں کے لیے نیا پارکنگ زون قائم کیا جا رہا ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ جدید حکمت عملی کے تحت کراچی کے لیے جدید واٹر سسٹم کے قیام کا سفر تیزی سے جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں