نوابشاہ:قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مشق کرنے کا فیصلہ
نوابشاہ (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات پر۔۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے ہمراہ ایمرجنسی مشق کی جائے گی، جس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال یا قدرتی آفات کے دوران ریسکیو 1122، محکمہ صحت،پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے دستیاب وسائل، افرادی قوت اور آلات کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری کارروائی کے لیے رابطہ نظام کو فعال رکھا جاسکے۔