سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے زیر اہتمام بشریٰ انصاری کے لیکچر کا انعقاد
کراچی(سٹی ڈیسک)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں ممتاز آرٹسٹ بشریٰ انصاری کا سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں لیکچر دینے پر اور۔۔۔
میجر (ر) آفتاب لودھی اور دیگر مہمانوں کی مدد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا کہ جب انہوں نے 2020 میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر شمولیت اختیار کی تھی تو انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ یونیورسٹی کو معیاری تعلیمی ادارہ بنانے ، طلباء کو جدید سہولتیں فراہم کرنے اور ریسرچ کلچر کو مضبوط کرنے کے ساتھ معاشرے کے تمام طبقات سے کامیاب شخصیات کو مدعو کیا جائے گا، جو تعلیم، معاشیات، بینک، حکومت، پالیسی سازی، تحقیق، سماجی سائنس، ادب، فنون لطیفہ سے تعلق رکھتی ہوں گی اور وہ طلباء کے ساتھ اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کو شیئر کریں گے ۔بشریٰ انصاری کا لیکچر بھی اسی سلسلے کا ایک حصہ ہے ۔ اپنی گفتگو میں بشریٰ انصاری نے اپنے بچپن کی یادیں بیان کیں، اور اپنے والد، صحافی اور ادیب احمد بشیر کی رہنمائی میں ایک ادبی گھرانے میں پرورش پائی۔ کتابوں، فکری مباحثوں اور ترقی پسند سیاسی نظریات سے واقف ہوئی، اور کہا کہ اس کے ابتدائی ماحول نے ان کی سوچ اور اعتماد کو تشکیل دیا۔