ضلع کیماڑی میں انسدادِ تجاوزات آپریشن، 12ایکڑ اراضی واگزار

ضلع کیماڑی میں انسدادِ تجاوزات آپریشن، 12ایکڑ اراضی واگزار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے پی ٹی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کیماڑی سستی بستی کے علاقے میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے مشترکہ انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی نے اپنے عملے کے ہمراہ کی۔آپریشن صبح 11 بجے شروع ہوا ۔کارروائی کے دوران تقریباً 12 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی، غیر قانونی تعمیرات بھی مسمار کی گئیں۔آپریشن میں کے پی ٹی انسدادِ تجاوزات ،پاکستان سیکیورٹی فورس ،پاکستان رینجرز سندھ ، سندھ پولیس، کے پی ٹی کے اسٹیٹ، لیگل، پی آر او اور پی آئی ڈی ڈپارٹمنٹس کے افسران و عملہ شریک تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں