غیرقانونی کرنسی کی خرید وفروخت میں ملوث ملزمان گرفتار
کراچی(این این آئی)شہرِ قائد میں غیرقانونی فارن کرنسی کی خرید وفروخت اور حوالہ ہنڈی کا منظم نیٹ ورک پکڑا گیا۔
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی آئی آئی چندریگرروڈ کے قریب ٹاور کے پاس کارروائی کرکے 3ملزمان گرفتار کر لیے ، گرفتار ملزمان میں شاہد، جنید اور خرم شامل ہیں۔دوسری جانب ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزمان کے قبضہ سے 19,800 امریکی ڈالر اور 03 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ملزمان کو برآمد شدہ غیرملکی کرنسی اورموبائل فونزسمیت تھانہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔