قومی شناختی کارڈ کے سکیورٹی فیچر تبدیل

قومی شناختی کارڈ کے سکیورٹی فیچر تبدیل

کراچی(این این آئی)قومی شناختی کارڈ کے سکیورٹی فیچر تبدیل کر دئیے گئے۔ حکومت نے قومی شناختی کارڈ کے سیکورٹی فیچر میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جس میں شناختی کارڈ کے تصدیقی فیچر بھی تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔فنگر پرنٹس اور آئرس اسکین کو قواعد میں باقاعدہ شامل کرلیا گیا ہے ۔قواعد میں کیو آرکوڈ کو باقاعدہ سکیورٹی اور تصدیقی فیچر کی قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ کیو آر پر مبنی تصدیق سے آف لائن اور آن لائن فوری ویری فکیشن ممکن ہو گی۔کیو آر کوڈ یا دیگر تکنیکی فیچر مائیکرو چپ کے متبادل کے طور پر قابل استعمال ہو گا اور کارڈ معطل ہونے پر تمام منسلک تصدیقی و توثیقی خدمات فوری معطل ہوں گی۔60سال سے زائد کے شہریوں کو عمر بھر کیلئے موثر اسمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنے کی سہولت ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں