چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری5روزہ دورے پرنوڈیرو پہنچ گئے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری5روزہ دورے پرنوڈیرو پہنچ گئے

نوڈیرو (نمائندہ دنیا)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو ہاؤس پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پانچ روز قیام کریں گے ۔۔۔

 ان کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور نوڈیرو ہاؤس کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی، ذرائع کے مطابق قیام کے دوران وہ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹیوں میں شرکت کریں گے ، اس کے علاوہ وہ پارٹی کے منتخب نمائندوں، عہدیداران اور مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے، شہر میں ان کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اہم شاہراہوں پر پولیس اور سادہ لباس اہلکار تعینات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں