سرکاری نرخ نامے میں جلیبی 580روپے کلو،کمشنر لاعلم ، وزیراعلیٰ 1200 سن کرحیران

سرکاری نرخ نامے میں جلیبی 580روپے کلو،کمشنر لاعلم ، وزیراعلیٰ 1200 سن کرحیران

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو کراچی کے اہم تجارتی علاقوں کے دورے کے دوران برنس روڈ پرایک دہی بڑے کی دکان پر رکے اور 600 روپے کلو کے حساب سے دہی بڑے خریدے ۔۔۔

انہوں نے جلیبی کی قیمت 1200 روپے کلو سن کر حیرت کا اظہار کیا۔کمشنر حسن نقوی نے انہیں آگاہ کیا کہ بیشتر اشیاء کی قیمتیں سرکاری طور پر مقرر ہیں تاہم جلیبی فی الحال نوٹیفائیڈ نرخوں میں شامل نہیں۔ دکاندار کی جانب سے رقم وصول کرنے میں ہچکچاہٹ کے باوجود وزیراعلیٰ نے مکمل ادائیگی پر اصرار کیا۔واضح رہے کہ کمشنر کے سرٹیفائیڈ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے سرکاری نرخ نامے میں رمضان المبارک کے دوران جلیبی کی قیمتیں باقاعدہ درج ہیں ۔16فروری کے نرخ نامے کے مطابق جلیبی درجہ اول کی فی کلو قیمت 580 روپے جبکہ درجہ دوم جلیبی کی فی کلو قیمت 520روپے مقرر کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں