ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث لاڈہ گروپ کے 3ملزمان گرفتار

ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث لاڈہ گروپ کے 3ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) نے شاہ لطیف ٹاؤن اور ملیر سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں۔۔

 ملوث لاڈہ گروہ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان نعیم عرف مولا ولد شیر بہادر، شاہ زیب عرف شاہ جی ور عامر خان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن (بغیر لائسنس)، ایک بوتل شراب، 2 گرام حشیش، ایک عدد خنجر، ایک عدد چوری شدہ موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مختلف علاقوں  میں اسلحے کے زور پر نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے ، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں