ڈمپر کی ٹکر سے وین ڈرائیور جاں بحق، ایک زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناردرن بائی پاس ایم ڈی کیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں سوزوکی وین میں سوار ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔۔
جاں بحق وین ڈرائیور کی شناخت اسحاق ،زخمی کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق و زخمی شخص سبزی منڈی کی جانب جارہے تھے ،مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے پک اپ وین کو ٹکر ماری،ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ گیس باوزر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔