ویسٹ پولیس کی کارروائیاں 87ملزمان گرفتار

 ویسٹ پولیس کی کارروائیاں 87ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ طارق الہی مستوئی کی زیرقیادت ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 87 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔۔

جبکہ 4 پولیس مقابلوں میں4 زخمی سمیت 7 ڈاکوؤں اور5اشتہاریوں کوبھی گرفتار کیا گیا ۔ہفتہ کوترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں16اسٹریٹ کرمنلز، 4منشیات فروش، 8گٹکاماوا فروش اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں