میرپور خاص:ایجوکیشن بورڈ افسران ریکارڈ سمیت اینٹی کرپشن طلب

میرپور خاص:ایجوکیشن بورڈ افسران ریکارڈ سمیت اینٹی کرپشن طلب

کنٹرولر تعلیمی بورڈ، مختلف برانچوں کے سربراہان اور انچارجز آج پیش ہوں گےچیئرمین بورڈ، کنٹرولر سمیت دیگر سے عائد الزامات کے جواب طلب کئے گئے ہیں

میرپور خاص(بیورو رپورٹ)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ میرپورخاص نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپورخاص کے متعدد افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میرپورخاص اور چیئرمین انکوائری کمیٹی اسد علی میرانی نے ایف آئی آر نمبر 03/2026 کے سلسلے میں کنٹرولر تعلیمی بورڈ سمیت بورڈ کے مختلف برانچوں کے سربراہان اور انچارجز کو 9مارچ کو اینٹی کرپشن دفتر میں تمام ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے طلب کیے گئے افسران میں کنٹرولر انور ،سپرنٹنڈنٹ انٹر سیکریٹ برانچ شاہد لطیف، ریسرچ آفیسر حسن نوہڑی، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ذوالفقار، چیئرمین بورڈ کے پی اے سید رضوان جعفری، کنٹرولر کے پیون غلام حسین راجڑ، کنٹرولر کے ڈرائیور عادل خان، کیئر ٹیکر مشکور احمد، انچارج اسٹیبلشمنٹ برانچ عمیر یار خان، آڈٹ آفیسر عاصم ہاشمی اور سیکریٹری بورڈ نوید شمشیر شامل ہیں اینٹی کرپشن کی جانب سے کنٹرولر تعلیمی بورڈ سمیت دیگر افسران و کلرک پر مختلف نوعیت کے الزامات میں جواب طلب کیے گئے ہیں دوسری جانب کنٹرولر تعلیمی بورڈ انور علیم نے الزامات کو مسترد کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں