پاک فوج کی خدمات کے اعتراف میں بوائز ہائی اسکول وندر میں ریلی
حب (نما ئندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر وندر سیف علی مغل چیئرمین امام بخش برہ ہیڈماسٹر محمد امین دودا کی قیادت میں افواجِ پاکستان کے حق میں وندر سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔
پاک فوج کی خدمات کے اعتراف میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول وندر سے ایک شاندار نکالی گئی ریلی میں بلدیاتی نمائندوں کونسلران تاجر برادری اور شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے جاتے رہے۔