ملزم سے تفتیش کی ویڈیو وائرل، ایس ایس پی میرپور خاص کا نوٹس

ملزم سے تفتیش کی ویڈیو وائرل، ایس ایس پی میرپور خاص کا نوٹس

میرپور خاص (بیورو رپورٹ) سوشل میڈیا پر ملزم کی تفتیش کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے۔۔۔

 ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن اسلم جاگیرانی کو انکوائری کے احکامات جاری کردیے ، ملزم کی تفتیش کی ویڈیو کس طرح وائرل ہوئی، ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن اس معاملے پر مکمل انکوائری کرکے 3دن کے اندر رپورٹ ایس ایس پی کو پیش کرینگے ، مزید برآں، ویڈیو میں موجود مواد تفتیش کا سرکاری مؤقف نہیں۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی سرکاری مؤقف جاری کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں