ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ ادا

 ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق  نوجوان کی نماز جنازہ ادا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عائشہ منزل پر ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی فاروق اعظم مسجد 5-C/1نارتھ کراچی میں ادا کی گئی۔

 نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان،امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ نے شرکت کی، مرحوم کے والد اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی اور ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ای چالان کے لیے کیمرے تو لگا دیئے ہیں مگر ہیوی ٹریفک کے حادثات اور ڈمپر و ٹینکر سے شہریوں کی اموات کی روم تھام کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے گئے ، شہریوں کی جان محفوظ ہے نہ مال۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں