ملیر میں خاتون کو لوٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملیر جامعہ ملیہ روڈ پر خاتون سے لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا ہے ، دو روز قبل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو خاتون سے پرس چھینتے دیکھا جا سکتا ہے ، متاثرہ خاتون نے واقعے کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج کروا دیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اسکول ٹیچر ہے اور صبح اسکول کے لیے نکلی تھی، پرس میں خاتون ٹیچر کا موبائل فون، نقد رقم اور دیگر سامان تھا۔