حضرت عائشہ صدیقہؓ کا یومِ وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓکا یومِ وفات جمعہ کونہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
مرکزی صدر اہلسنت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، صدر اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن علامہ رب نواز حنفی، جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن علامہ تاج محمد حنفی اوردیگرنے بیان میں کہا کہ حضرت عائشہ صدیقہ ؓعلم، تقوی، عبادت اور دینِ اسلام کی خدمت کا عظیم نمونہ تھیں ۔