یومِ علیؓ کے حوالے سے ضلع ملیر میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
کراچی(آئی این پی)ڈپٹی کمشنر ملیر سمیع اللہ، ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق اور پاکستان رینجرز کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عاکف نے یومِ علیؓ کے موقع پر ضلع ملیر میں واقع مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر پولیس کے سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
افسران نے امام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی نگرانی اور دیگر سکیورٹی اقدامات کا معائنہ کیا، جبکہ منتظمین سے ملاقات کر کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اور ان کے تحفظات بھی سنے ۔ایس ایس پی ملیر نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں یومِ علیؓ کے حوالے سے منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے جامع اور فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ، جس کے تحت پولیس، رینجرز اور دیگر ادارے ہمہ وقت مستعد رہیں گے ۔