گلشن حدید کو پانی فراہمی کے سلسلے میں کام جاری

گلشن حدید کو پانی فراہمی  کے سلسلے میں کام جاری

کراچی (سٹی ڈیسک )واٹر بورڈ کی جانب سے گلشن حدید کو پانی فراہمی کے سلسلے میں کام جاری ہے ، پیپلز پارٹی ملیر کے جنرل سیکریٹری امداد جوکھیو نے پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آغا طارق پٹھان،پی ایس کے جنرل سیکریٹری ستار خلیفو اور یوسیز کے چیئرمین راؤ صفدر حیات،رضا جتوئی کے ہمراہ کام کامعائنہ کیا۔

اس موقع پر واٹر بورڈ حکام نے نئے تعمیر شدہ پمپنگ اسٹیشن ، پائپ بچھانے کے کاموں اور واٹر بورڈ کے فلٹر پلانٹ سے پانی کی فراہمی کے متعلق بریفنگ دی ۔امداد جوکھیو و پارٹی رہنماؤں نے واٹر بورڈ حکام پر زور دیا کے عید تک گلشن حدید کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور تعمیری کام میں تیزی لائی جائے تاکہ گلشن حدید کو عید پر پانی دیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ گلشن حدید میں پانی کا مسئلہ حل کرنے میں پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کا اہم کردار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں