جناح پوسٹ گریجویٹ کی قیادت کو تعریفی شیلڈز پیش

 جناح پوسٹ گریجویٹ کی  قیادت کو تعریفی شیلڈز پیش

کراچی(این این آئی)کراچی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی قیادت کو خدمات کے اعتراف میں تعریفی شیلڈز پیش کیں۔

 یہ تقریب وائی ڈی اے کرکٹ سپر لیگ اور افطار ڈنر کے موقع پر منعقد ہوئی وفد کی قیادت وائس چیئرمین وائی ڈی اے سندھ ڈاکٹر مہران خان نے کی ۔تقریب کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی پروفیسر خالد شیر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان الارفین، ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر یحییٰ تنیو اور ڈپٹی ڈائریکٹر انچارج ایمرجنسی ڈاکٹر نوشین رف کو تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ یہ اعزازات ادارے کی قیادت کی جانب سے وائی ڈی اے جے پی ایم سی کی فلاحی سرگرمیوں، پیشہ ورانہ اقدامات اور تعاون کے اعتراف میں پیش کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں