حکومت پٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے ،سنی تحریک

حکومت پٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے ،سنی تحریک

قیمتوں میں اضافہ عوام میں بے چینی اور اضطراب بڑھا رہاہے ، شاداب رضاموجودہ حالات میں مہنگائی کا مزید بوجھ برداشت کرنا عوام کیلئے ممکن نہیں ،بیان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام میں بے چینی اور اضطراب کو بڑھا رہاہے ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بجائے حکمران طبقہ کو شاہی خرچیاں کم کرنا چاہیے تھی ،ملک میں پہلے ہی مہنگائی عروج پر ہے ایسی صورتحال حال میں 55روپے فی لٹر اضافہ درست اقدام نہیں ہے ،حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو فوری اپس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کرے ۔ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی پالسیاں سمجھ سے بالاتر ہے عوام پر مزید معاشی بوجھ ڈالنے کی بجائے حکومت اپنی شاہ خرچیوں اور غیر ضروری اخراجات میں کمی لائے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اتنے بڑے پیمانے پر اضافہ کیا گیا ہے عوام بہت زیادہ پریشا ن ہوگئے ہیں ،موجودہ مہنگائی کے حالات میں مہنگائی کا مزید بوجھ برداشت کرنا عوام کیلئے ممکن نہیں رہا ،انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے اثرات معاشی بم کی صورت میں مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر نہ گرائے جائیں ،پیٹرول کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ضرور ہوا ہے مگر حکمرانوں نے اس سے بھی زیادہ مہنگا کردیا ،عوام کو کس طرف لیجایا جارہا ہے ایسے حالات رہے تو ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ بڑھ جائیگا ،ملک کے عوام پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مہنگائی کا بم تصور کررہے ہیں اس سے مہنگائی میں اضافہ اور غربت بڑھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں