رمضان المبارک نیکیوں، عبادت کا مہینہ ہے ، مفتی فیض قادری

رمضان المبارک نیکیوں، عبادت  کا مہینہ ہے ، مفتی فیض قادری

کراچی(این این آئی)جماعت غوثیہ اہلسنّت انٹرنیشنل کے چیئرمین مفتی ابوالحسن محمد فیض احمد قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک نیکیوں، عبادت اور اخلاقی اصلاحات کا مہینہ ہے ۔

انہوں نے تمام مسلمانوں خصوصاً نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس مہینے کی برکتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اپنی زندگیوں میں صبر، شکرگزاری اور خدمت خلق کے جذبے کو فروغ دیں۔مفتی قادری نے کہا کہ رمضان صرف روزہ رکھنے کا مہینہ نہیں بلکہ یہ ایمان، قربانی، اتحاد اور دوسروں کے دکھ درد کو سمجھنے کا بھی درس دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق کو بہتر بنانے کے لیے اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ وقت قرآن کی تلاوت، نماز اور نیک کاموں میں گزاریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں