پٹرول مہنگا، غریب مزدور متاثر ہوگیا،شکیل بیگ

پٹرول مہنگا، غریب مزدور متاثر ہوگیا،شکیل بیگ

کراچی(این این آئی)چیئرمین کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل آف پاکستان شکیل احمد بیگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔

 پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری سامان کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ متاثر کسان، دیہاڑی دار اور تنخواہ دار طبقہ ہوگا کیونکہ ٹرانسپورٹ اور زرعی اخراجات بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے وزیراعظم اور وزیرِ پٹرولیم سے اپیل کی کہ اضافہ واپس لیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں