لاڑکانہ:پولیس شہدا کے اہل خانہ میں عیدی کے چیکس تقسیم

لاڑکانہ:پولیس شہدا کے اہل خانہ میں عیدی کے چیکس تقسیم

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)رینج پولیس لاڑکانہ کا پانچوں اضلاع میں پولیس شہداء کے اہلخانہ میں دس ہزار عیدی چیکس اور تحائف تقسیم کئے۔

 اس حوالے سے ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں اپنے شہیدوں کو یاد رکھنا سندھ پولیس کی روایت رہی ہے ، شہیدوں نے امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کیا ہے ، ان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، اور انکے اہلخانہ کی کفالت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ، سندھ پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی، شہداء کے اہلخانہ کی خدمت میں میرے دفتر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں