ماتلی:آفر آرڈرز کیلئے آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کا مظاہرہ
ماتلی (نمائندہ دنیا )ماتلی میں مختلف شہروں سے آئے پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی کے آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں نے آفر آرڈرز نہ ملنے کے خلاف ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فیصل میمن، اویس عمرانی، اویس درس، عبدالرحیم قریشی، راجا سومرو، مظفر نظامانی، ثمینہ لاشاری، خمس علی اور دیگر نے کہا کہ انہوں نے آئی بی ٹیسٹ میں 40 سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں تاہم تاحال انہیں آفر آرڈرز جاری نہیں کیے گئے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انہیں آفر آرڈرز جاری کیے جائیں تاکہ وہ معاشی مشکلات سے نجات حاصل کر سکیں۔ اس سے قبل امیدواروں نے ایم پی اے تنزیلہ قنبرانی سے ملاقات کر کے اپنے مطالبات پیش کیے اور جلد حل کی اپیل کی۔