کفایت شعاری پالیسی پرعملدرآمد یقینی بنارہے ، شرجیل میمن

کفایت شعاری پالیسی پرعملدرآمد یقینی بنارہے ، شرجیل میمن

غیر ضروری اخراجات کاخاتمہ ناگزیر، مزید سخت اقدامات بھی کئے جاسکتے ، صوبائی وزیراس وقت اسمارٹ پالیسی، لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں، حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو

حیدرآباد (بیورورپورٹ)سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، اس لیے غیر ضروری اخراجات کو ختم کرنا ناگزیر ہے ، اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو مزید سخت اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں، اس وقت لاک ڈاؤن کی کوئی صورتِ حال نہیں ہے ، تاہم اسمارٹ پالیسی کے تحت کام کیا جا رہا ہے ۔حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ راہوکی میں راول ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہاکہ ایران سمیت تمام مسلمان ممالک کو مل کر ساتھ چلنا ہوگا اور باہمی اتحاد کو فروغ دینا ہوگا، افغانستان کی رجیم نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش جس کیخلاف پاک فوج بہادری کے ساتھ جنگ لڑرہی ہے ۔

عید کا دن سیاسی و نظریاتی اختلافات ختم کرکے اُمت مسلمہ کو متحد ہونا چاہئے ، کفایت شعاری مہم میں ہم اخراجات کم کررہے ہیں ساٹھ فیصد گاڑیاں گراونڈ ہیں ، ایندھن کی قیمتیں دن با دن بڑھ رہی ہیں ، شارٹیج بھی ہورہی ہے ، انہوں نے کہاکہ میئر کراچی اچھا کام کر رہے ہیں اور کراچی جیسے بڑے شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، ہماری قیادت نے کراچی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، کراچی آبادی کے لحاظ سے ایک بہت بڑا شہر ہے اور پورے ملک کا بوجھ اٹھاتا ہے ، کیونکہ جتنی بھی امپورٹ اور ایکسپورٹ ہوتی ہے وہ کراچی کے ذریعے ہی انجام پاتی ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک طاقتور ملک ہے اور اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہونے پر ہم اللہ پاک کے شکر گزار ہیں، انہوںنے کہاکہ جس طرح پاکستان نے بھارت کو دھول چٹائی اسی طرح جو بھی ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کا بھی وہی حال ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں