پولیس سے مقابلے میں ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار
کراچی (اے پی پی)بلوچ پل کے قریب ٹیپو سلطان پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو کوزخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، 3آئی موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمدکرلی۔
اتوار کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق پولیس نے گرفتار زخمی ملزم توصیف عرف بوبی ولد محمد بشیر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم کے فرارساتھی کی تلاش جاری ہے ۔ علاوہ ازیں گلشن اقبال پولیس نے گشت کے دوران راشد منہاس روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمزکی وارداتوں میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2غیر قانونی پستول،نقدی اور موٹر سائیکل برآمدکرلی۔