دکان کو آگ لگانے کے واقعے کا نوٹس

دکان کو آگ لگانے کے واقعے کا نوٹس

کراچی (اے پی پی)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے ناظم آباد اردو بازار رضویہ سوسائٹی میں دکان کو آگ لگانے کی کوشش کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور متاثرہ دکاندار حافظ منصور سے ملاقات کرکے واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے پولیس افسران سے ابتدائی تحقیقات پر بریفنگ لی اورمتعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور تمام شواہد کی روشنی میں تفتیش کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں