پولیس مقابلوں میں زخمیوں سمیت 3ملزمان گرفتار

پولیس مقابلوں میں زخمیوں سمیت 3ملزمان گرفتار

کھارادر اورمچھر کالونی میں دوران پیٹرولنگ پولیس کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہواملزمان سے پستول اور موٹرسائیکلیں برآمد،زخمی ملزم طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی کے علاقے کھارادر میں دوران پیٹرولنگ پولیس کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا۔ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم عدنان ولد فاروق شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ۔ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ اس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ میں مقدمہ الزام نمبر 38/2022 تھانہ ماڑی پور، مقدمہ الزام نمبر 164/2025 تھانہ ڈاکس، مقدمہ الزام نمبر 119/2025 تھانہ ڈاکس، مقدمہ الزام نمبر 13/2025 تھانہ چاکیواڑہ، مقدمہ الزام نمبر 190/2026 تھانہ جمشید کوارٹر اور مقدمہ الزام نمبر 97/2026 تھانہ آرام باغ شامل ہے ۔دوسری جانب کیماڑی کے علاقے مچھر کالونی میں ڈاکس پولیس کا دو مسلح ملزمان سے ریلوے لائن کے قریب مقابلہ ہوا۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت جعفر عالم اور یونس کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں