بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد جمہوریت کی بنیاد ہے ، جمیل ضیا

بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد جمہوریت کی بنیاد ہے ، جمیل ضیا

کراچی (آئی این پی)ٹاؤن چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیا نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یومِ ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ۔۔۔

بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد محض ایک سیاسی تاریخ نہیں بلکہ یہ جمہوریت کے لیے ایک لازوال مثال ہے ، جس نے ملک میں آئینی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور محترمہ نصرت بھٹو کے روشن نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پیپلز پارٹی آج بھی عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں