ریسکیو 1122 کی کوئیک ریسپانس فورس کا نام تبدیل کرنے کی منظوری
کراچی (این این آئی)ریسکیو 1122 کے تحت بنائی جانے والی کوئیک ریسپانس فورس کا نام تبدیل کر کے ایڈوانس ریسپانس ٹیم رکھنے اور سندھ ریسکیو سروس فنڈ کے قیام اور 50 کروڑ روپے سیڈمنی مختص کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
مالی سال 2025-26 کے گرانٹس کی مد وار تقسیم کی بھی منظوری دی گئی۔ سمندر میں ریسکیو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے ڈرائیور باقر عبداللہ کے علاج پر آنے والے 14 لاکھ روپے اخراجات کی بعد از منظوری بھی دی گئی۔مشیر وزیراعلیٰ سندھ گیانچند اسرانی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت جدید، تیز رفتار اور عوام دوست ایمرجنسی نظام کے قیام کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ ٹیکنالوجی، تربیت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے ذریعے ریسکیو سروسز کو عالمی معیار پر لایا جائے گا تاکہ ہر شہری کو بروقت اور موثر امداد میسر آ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔