پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے ،ڈاکٹرعشرت العباد

پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے ،ڈاکٹرعشرت العباد

عید الفطر اور یوم قرارداد پاکستان قومی یکجہتی اور درس محبت کا پیغام دیتے ہیں عوامی ریلیف پیکیج کے لئے مزید کفایت شعاری کی ضرورت ،سابق گورنر سندھ

کراچی (این این آئی)سابق گورنر سندھ وروح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ عید الفطر اور یوم قرارداد پاکستان ایک ساتھ آئے ہیں اور یہ ہمیں قومی یکجہتی اور درس محبت کا پیغام دیتے ہیں ۔پوری قوم کو عید اور یوم پاکستان کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات مرکزی کمیٹی اور ٹاؤن انچارجز و اراکین ، آرگنائزنگ کمیٹیز سے خطاب میں کہی۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ آزادی نعمت ہے اور اسکی قدر اب انہیں بھی ہو رہی ہے جو بھارت میں اقلیتوں پر ہندو توا کے مظالم کے شکار ہیں ۔ پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے ۔ انہوں نے انچارج نہال ہاشمی اور دیگر کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پے در پے حادثات ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔

ٹیکسوں کی بھرمار ، بین الاقومی حالات کے تناظر میں عوامی ریلیف پیکیج کے لئے مزید کفایت شعاری کی ضرورت ہے ۔ آزادی پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اور مقصد پاکستان بانیان پاکستان کی قربانیوں ، سرسید احمد خان کے شعور اور لیاقت علی خان اور عظیم لیڈران کی سوچ اور فکر کے مطابق آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ہم ملک کے ادنی سپاہی کی حیثیت سے میری پہچان پاکستان تحریک کو ملک بھر میں چلا رہے ہیں ۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد کی سوچ فیلڈ مارشل نے پوری قوم کے لئے اولین ترجیح بنا دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں