نہال ہاشمی نے عیدالفطر کی نماز گورنر ہاؤس کی مسجد میں ادا کی

 نہال ہاشمی نے عیدالفطر کی نماز  گورنر ہاؤس کی مسجد میں ادا کی

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے عیدالفطر کی نماز گورنر ہاؤس کی مسجد میں ادا کی۔ گورنر سندھ نے اراکین صوبائی اسمبلی ، کویت کے قونصل جنرل ، کاروباری شخصیات، حکومتی اداروں کے افسران اور گورنر ہاؤس کے اسٹاف کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کی۔

 گورنر سندھ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے عید بھی ملی۔نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی اور رمضان المبارک کی برکتوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عید صبر، برداشت، ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے ، اس لیے معاشرے میں محبت، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں