خاتون کو بلیک میل کرنے کے مجرم کو 3سال قید اور جرمانہ کی سزا

خاتون کو بلیک میل کرنے کے مجرم کو 3سال قید اور جرمانہ کی سزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی گلزیر میمن نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے اور بلیک میلنگ کے مقدمے میں ملزم عماد کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر تین سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

 عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ نے ٹھوس شواہد، فارنزک رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر ملزم کے خلاف الزامات کو شک سے بالاتر ہوکر ثابت کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم نے تعلقات کے خاتمے کے بعد انتقامی کارروائی کے طور پر خاتون کی نجی زندگی کو نشانہ بنایا، جو نہ صرف اس کی عزت نفس بلکہ خاندان کے لیے بھی شدید نقصان کا باعث بنا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے سخت سزائیں ضروری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں