واٹر کارپوریشن کے دو افسران معطل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی انتظامیہ نے پانی کی چوری روکنے میں سنگین لاپرواہی کے باعث ایگزیکٹو انجینئر سول مشتاق احمد اور ایگزیکٹو انجینئر سول محمد علی کو معطل کر دیا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دونوں افسران اپنی ڈویژن میں مناسب نگرانی اور چوکسی برقرار رکھنے میں ناکام رہے ، جس کے نتیجے میں انتظامیہ نے فوری طور پر انہیں معطل کرتے ہوئے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ ڈائریکٹر پرسنل کی جانب سے بھی اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔