جاری ترقیاتی منصوبے وبال جان بن گئے
کراچی(این این آئی)کراچی میں گزشتہ روز اور رات میں ہونے والی بارش سے شہر میں صورتحال ابتر ہوگئی۔شہر میں گزشتہ کئی سالوں سے جاری اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروانے والے شہریوں سے بھی چھپنے لگے ہیں۔
کراچی کی بیشتر سڑکیں بارش کے پانی کے ساتھ بہہ گئیں۔ لیاقت آباد، گلشن اقبال، نیپا، یونیورسٹی روڈ، سول اسپتال سمیت متعدد مقامات پر بارش اور گٹر کا پانی جمع ہے ۔شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے ، متعدد شہری گڑھوں میں گر گئے ، موٹر سائیکلیں اور کاریں گڑھوں میں گر گئیں ۔