موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر مارنے والا ڈرائیور گرفتار

موٹرسائیکل سوار فیملی کو  ٹکر مارنے والا ڈرائیور گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انویسٹی گیشن پولیس جنوبی نے تکنیکی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے کراچی میں خیابان شہباز میں موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر مارنے والی سفید ڈبل کیبن گاڑی کے ڈرائیور کو پکڑ لیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ حادثے میں خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ 26 مارچ کو خیابان شہباز میں پیش آیا تھا۔ تیز رفتار سفید ڈبل کیبن موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار کر فرار ہوگئی تھی۔حادثے کی سی سی ٹی وی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں