میئر میرپور خاص کی اہلیہ کے انتقال پرتعزیت کا سلسلہ جاری
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)میئر میونسپل کارپوریشن عبدالرؤف غوری کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ، میر طارق علی ٹالپر، معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ جنید بلند، ایم این اے میر منور علی ٹالپر، ہری رام کشوری لال نے تعزیت کی، جبکہ پیپلز پارٹی ٹاؤن چیئرمینز، یوسی چیئرمین سمیت پی پی کے مختلف ونگز کے عہدیداران کی جانب سے بھی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔